اگر ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سنی تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

اگر ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سنی تو کیا سجدہ تلاوت واجب ہوگا؟

اگر ریکارڈنگ میں آیت سجدہ سنی تو اس سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا کیونکہ ریکارڈنگ صدائے باز گشت کی مثل ہے اورصدائے باز گشت سے اگر آیت سجدہ سنی جائے تو سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا۔سجدہ باز گشت وہ آواز ہے جو پہاڑ وغیرہ سے ٹکڑا کر آتی ہے،وہ متکلم کی اپنی آواز نہیں ہوتی۔مراقی الفلاح میں ہے:”ولا تجب بسماعھا من الطیر والصدی“یعنی:پرندے یا صدائے بازگشت سے آیت سجدہ سننے سے سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوگا۔

(مراقی الفلاح،صفحہ186)

اپنا تبصرہ بھیجیں