سردی زیادہ ہونے کے سبب احرام کی چادروں کے اوپر دوسری چادر اوڑھ سکتے ہیں؟

سردی زیادہ ہونے کے سبب احرام کی چادروں کے اوپر دوسری چادر اوڑھ سکتے ہیں؟

احرام کی چادروں کے اوپر دوسری چادر اوڑھنا شرعا جائز ہے اور اس سے کوئی کفارہ لازم نہیں آئے گا کیونکہ احرام میں سلا ہوا لباس اس طرح پہننا جس طرح عادۃ پہنا جاتا ہے وہ ممنوع ہے۔رفیق الحرمین میں ہے:”چہرہ بچا کر ایک بلکہ ایک سے زیادہ چادریں بھی اوڑھ سکتے ہیں،خواہ پاؤں پورے ڈھک جائیں۔“ (رفیق الحرمین،صفحہ307)

اپنا تبصرہ بھیجیں