سردیوں میں موٹی کیپ پہنی جاتی ہے اگر وہ کیپ(ٹوپی) ماتھے پر آجائے تو نماز ہوجائے گی؟

سردیوں میں موٹی کیپ پہنی جاتی ہے اگر وہ کیپ(ٹوپی) ماتھے پر آجائے تو نماز ہوجائے گی؟

اگر ٹوپی ماتھے پر آگئی اور اس کے اوپر سجدہ کیا تو اگر ماتھا خوب جم گیا تو سجدہ ہوگیا اور اگر ماتھا نہ جما صرف چھو گیا کہ دبنے کی گنجائش باقی ہے تو سجدہ نہ ہوا اور جب سجدہ نہ ہوا تو نماز بھی نہ ہوئی۔مفتی امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” عمامہ کے پیچ پر سجدہ کیا اگر ماتھا خوب جم گیا، سجدہ ہوگیا اور ماتھا نہ جما بلکہ فقط چھو گیا کہ دبانے سے دبے گا یا سر کا کوئی حصہ لگا، تو نہ ہوا۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ515)

اپنا تبصرہ بھیجیں