اگر کسی کو ثنا یاد نہ ہو اور وہ ثنا نہ پڑھتا ہو تو کیا گناہ گار ہوگا؟

اگر کسی کو ثنا یاد نہ ہو اور وہ ثنا نہ پڑھتا ہو تو کیا گناہ گار ہوگا؟

نماز کی پہلی رکعت میں ثنا پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور سنت مؤکدہ کا ایک مرتبہ ترک برا ہے اور اس کو چھوڑنے کی عادت بنانا گناہ ہے،لہذا اس کو چاہیے کہ ثنا یاد کرے اور اس کے ترک کی عادت کو ختم کرے۔اعلی حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” یہ اس کی پہلی رکعت ہے سبحانک پڑھناسنت ہے بغیر اس کے نماز ہوجاتی ہے مگر بلا ضرورت ترک سنت کی اجا زت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہوگا۔“(فتاوی رضویہ،جلد6،صفحہ182)

اپنا تبصرہ بھیجیں