کیا ایسی کوئی حدیث پاک کہ نبی پاکﷺ نے فرمایا ہو کہ مجھ سے محبت کرنے والی کی طرف فقر و فاقہ آتا ہے اگر ہے تو اس کی وضاحت بھی کردیں؟

کیا ایسی کوئی حدیث پاک کہ نبی پاکﷺ نے فرمایا ہو کہ مجھ سے محبت کرنے والی کی طرف فقر و فاقہ آتا ہے اگر ہے تو اس کی وضاحت بھی کردیں؟

حدیث کی مختلف کتابوں میں یہ روایت موجود ہے۔چنانچہ ترمذی شریف میں ہے:” جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال: إني احبك قال:انظر ما تقول فقال: والله إني لاحبك ثلاث مرات. قال:إن كنت صادقا فاعد للفقر تجفافا للفقر اسرع إلى من يحبني من السيل إلى منتهاه“یعنی:ایک شخص نبی پاکﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو عرض کی بے شک میں آپﷺ سے محبت کرتا ہوں نبی پاکﷺ نے ارشاد فرمایا:غور کرلو جو تم کہہ رہے ہو تو اس نے کہا خدا کی قسم میں آپ ﷺ سے محبت کرتا ہوں تین بار کہا۔آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا:اگر تم اپنی بات میں سچے ہو تو آلات جنگ کے ساتھ فقر کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہوجاؤ۔یقینا فقرمجھ سے محبت کرنے والے کی طرف سیلاب کا اپنے انتہائی مقام تک پہنچنے کے مقابلے میں تیزی سے آتا ہے۔

(ترمذی،حدیث2350)

شرح:”فقیری سے مراد دل کی مسکینیت ہے اور دل کا محبت مال سے خالی ہوجانا ہے فقیری اور ناداری آفتوں کے برداشت کرنے پر تیار ہوجانایعنی جسے الله میری محبت دیتا ہے اس کے دل سے محبت مال وغیرہ یک دم نکال دیتا ہے لہذا اس حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ بعض صحابہ بلکہ عہد فاروقی میں سارے صحابہ بڑے مالدار تھے تو کیا انہیں حضور سے محبت نہ تھی ضرور تھی،ان سب کے دل محبت مال سے خالی تھے۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ دنیا میں بہت آفات انبیاءکرام پر آتی ہیں اور یہ ہے ان کا محب تو اس پر آفتیں آئیں گی۔“

(مرآۃ المناجیح،جلد7،حدیث5252)

اپنا تبصرہ بھیجیں