پانی کی بالٹی میں ڈیٹول ڈال کر غسل کرنا کیسا؟
پانی میں ڈیٹول ڈال کر غسل کرنا جائز ہے کیونکہ فی زمانہ ہمارے کئی جید علما نےفقہ حنفی کی روشنی میں الکوحل کا بیرونی استعمال جائز قرار دیا ہے اور اس سے کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوتے البتہ بعض علما اس سے منع فرماتے ہیں لہذا بچیں تو بہتر ہے۔فتاوی اہلسنت میں ہے:” فی زمانہ کثیر علماء و فقہائے کرام نے عموم بلوی و حاجت کی وجہ سے خارجی استعمال والی تمام چیزوں اور کھانے پینے والی چیزوں میں سےصرف ادویات میں بطور علاج الکوحل کی اجازت دی ہے، جبکہ نشہ نہ ہوتا ہو۔ باڈی اسپرے اور پرفیوم وغیرہ بھی چونکہ خارجی استعمال والی چیزیں ہیں، لہذا اس کے لگانے کی بھی اجازت ہے اوراسے لگاکرنمازپڑھنے کی بھی اجازت ہے ۔البتہ بعض علماء الکوحل والی پرفیوم سے منع فرماتے ہیں تو اس لحاظ سے اگر بچا جائے تو بہتر ہے۔“
(فتاوی اہلسنت،WAT-325)