ہمارے ہاں باقاعدگی کے ساتھ گیارہویں شریف ہوتی ہے اور اس کے لئے چندہ کیا جاتا ہے تو کیا وہ چندہ مسجد کے دیگر کاموں میں خرچ کیا جا سکتا ہے؟
چندے کے حوالے سے اصول یہ ہے کہ چندہ جس مقصد کے لئے دیا جائے اسی میں خرچ کرنا ضروری ہے،لہذا گیارہویں شریف کے لئے کیے گئے چندے کو مسجد کے دیگر کاموں میں خرچ نہیں کر سکتے۔ فتاوی امجدیہ میں ہے:” دینے والے جس مقصد کے لئے چندہ دیں یا کوئی اہلِ خیر جس مقصد کے لئے اپنی جائداد وقف کرے ، اوسی مقصد میں وہ رقم یا آمدنی صرف کی جا سکتی ہے۔“
(فتاوی امجدیہ،جلد3،صفحہ42)