میدان اور بڑی مسجد میں مصلی کے قدم سے موضع سجود تک آگےسے گزرنا ناجائز ہے تو یہاں بڑی مسجد سے کیا مراد ہے؟

میدان اور بڑی مسجد میں مصلی کے قدم سے موضع سجود تک آگےسے گزرنا ناجائز ہے تو یہاں بڑی مسجد سے کیا مراد ہے؟

صحرا یا مسجد کبیر(بڑی مسجد)میں نمازی کے قدم سےموضع سجود( سجدہ کرنے کی جگہ) تک اس کے آگے سے گزرنا ناجائز ہے اور اس کی مقدار تقریبا تین گز بنتی ہے۔یہاں مسجد کبیرسے مراد بہت وسیع و عریض مسجدہےجس میں صحرا کی طرح صفوں کا اتصال ضروری ہو۔ہمارے زمانہ کے جید فقہا نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کو مسجد کبیر میں شمار کیا ہے۔اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” مسجد کبیرِ صرف وہ ہے جس میں مثلِ صحرا اتصالِ صفوف شرط ہے جیسے مسجدِ خوارزم کہ سولہ ہزارستون پرہے۔۔الخ“

(فتاوی رضویہ،جلد7،صفحہ257)

شرعی کونسل آف بریلی شریف کے فیصلے میں ہے:”باتفاق رائے یہ طے ہوا کہ اب مسجد نبوی اور مسجد حرام ،مسجد کبیر ہوگئی ہیں۔۔الخ“

(پندرہواں سالانہ فقہی سیمینا)

اپنا تبصرہ بھیجیں