ہمارا گارمینٹس میں ٹھیکے کا کام ہے ہمیں ایک پیس بنانے کا ریٹ پتا ہوتا ہے اب ایک کام آیا ہے جو کچھ مختلف ہے اب جس سےکام کروانا ہے وہ ریٹ نہیں بتا رہا کہہ رہا ہے خوش کردوں گا اب کیا کیا جائے؟

ہمارا گارمینٹس میں ٹھیکے کا کام ہے ہمیں ایک پیس بنانے کا ریٹ پتا ہوتا ہے اب ایک کام آیا ہے جو کچھ مختلف ہے اب جس سےکام کروانا ہے وہ ریٹ نہیں بتا رہا کہہ رہا ہے خوش کردوں گا اب کیا کیا جائے؟

آپ کو جو نیا کام ملا ہے چونکہ اس کے ریٹ مختلف ہیں لہذا کام کروانے سے پہلے اس کا ریٹ طے کرنا ضروری ہے،ریٹ طے کئے بغیر کام کروانا ناجائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:” اجارہ جو امر جائز پر ہو وہ بھی اگر بے تعین اجرت ہو تو بوجہ جہالت اجارہ فاسدہ اور عقد حرام ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد19،صفحہ529)

اپنا تبصرہ بھیجیں