کیا عورت بچے کے کان میں اذان دے سکتی ہے؟
عورت کا بچے کے کان میں اذان دینا جائز ہے لیکن چونکہ عورت کا ترنم بھی عورت یعنی چھپانے کی چیز ہے لہذا اذان دیتے وقت اس کی آواز نامحرم تک نہیں جانی چاہیے۔امام اہلسنت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:” عورت کا خوش الحانی سے بآواز ایسا پڑھنا کہ نامحرموں کو اس کے نغمہ کی آواز جا ئے ، حرام ہے ۔“
(فتاوی رضویہ،جلد22،صفحہ242)