مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوگیا اب جو سامان بچ گیا ہے اس کو بیچ سکتے ہیں؟
مسجد کی تعمیر کے لئے لیا ہوا سامان اگر بچ جائے اور ابھی یا بعد میں مسجد کو اس کی حاجت نہ ہو تو اس کو بیچ سکتے ہیں مگر اس کی رقم تعمیراتی کاموں میں ہی خرچ کرنی ہوگی۔فتاوی رضویہ میں ہے:” مسجد کا عملہ جوبچ رہے اگر کسی دوسرے وقت مسجد کے کام میں آنے کا ہو اور رکھنے سے بگڑے نہیں تو محفوظ رکھیں ورنہ بیع کردیں اور اس کے دام مسجد کی عمار ت ہی میں لگائیں لوٹے، بوریہ،تیل بتی وغیرہ میں صرف نہیں ہوسکتا۔“
(فتاوی رضویہ،جلد16،صفحہ428)