کس طرح کا دف بجانا جائز ہے؟

کس طرح کا دف بجانا جائز ہے؟

ایسا دف جو بغیر جھانجھ کے ہو اور قواعد موسیقی پر نہ بجایا جائے اور بجانے والے مرد و عزت دا رعورتیں نہ ہوں تو جائز ہے۔فتاوی رضویہ میں ہے:” دف کہ بے جلا جل یعنی بغیر جھانجھ کا ہو اور تال سم کی رعایت سے نہ بجایاجائے اور بجانے والے نہ مرد ہوں نہ ذی عزت عورتیں، بلکہ کنیزیں یاایسی کم حیثیت عورتیں اور وہ غیر محل فتنہ میں بجائیں تو نہ صرف جائز بلکہ مستحب ومندوب ہے۔“

(فتاوی رضویہ،جلد21،صفحہ642)

اپنا تبصرہ بھیجیں