ہارمونیم کے ساتھ نعت پڑھنے کا حکم

ہارمونیم کے ساتھ نعت پڑھنے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہارمونیم کے ساتھ نعت پڑھنا کیسا ہے؟

User ID:محمد عدنان عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ہارمونیم کے ساتھ نعت پڑھنا جائز نہیں کیونکہ ہامونیم آلات موسیقی میں سے ہے اور آلات موسیقی کا استعمال ناجائز و حرام ہے۔ مسند امام احمد بن حنبل میں ہے : ” عن ابي امامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الله بعثني رحمة للعالمين وهدى للعالمين، وامرني ربي بمحق المعازف والمزامير والاوثان والصلب“ترجمہ:حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :بے شک میرے رب نے مجھے دو نوں جہانوں کے لئے رحمت اور ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور میرے رب نے  مجھے بانسری اور گانے باجے کے آلات ،بت اور صلیب توڑنے کا حکم دیا ہے ۔

(مسند امام احمد بن حنبل ،حدیث ابو امامہ باھلی،جلد36،صفحہ640،مؤسسۃ الرسالہ )

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

7جمادی الاولی 5144 ھ22نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں