آنلائن مقابلوں پر پیسے لگانے کا حکم

آنلائن مقابلوں پر پیسے لگانے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک ویب سائٹ ہے جس میں گھوڑوں، کتوں،تاش، وغیرہ پے پیسے لگائے جاتے ہیں جیتنے پر مخصوص نفع ملتا ہے اور ہارنے پر لگائی ہوئی رقم بھی نہیں ملتی کیا یہ جائز ہے ؟

User ID:عتیق الرحمن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ ایسی ویب سائٹ میں پیسے لگانا ناجائز و حرام ہے کہ یہ جوا ہے اور جوا حرام ہے اور قرآن و حدیث میں بکثرت اس کی وعیدیں بیان کی گئی ہیں۔ اللہ پاک قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنَّمَا الْخَمْرُ وَ الْمَیْسِرُ وَ الْاَنْصَابُ وَ الْاَزْلَامُ رِجْسٌ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(90) ترجمۂ کنز الایمان:اے ایمان والوشراب اور جُوا اور بت اور پانسے ناپاک ہی ہیں شیطانی کام تو ان سے بچتے رہنا کہ تم فلاح پاؤ۔

(القرآن،سورۃ المائدہ ،آیت90)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

3جمادی الاولی 5144 ھ18 نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں