نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا
سوال: نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کا بہتر طریقہ کیا ہے؟
User ID:ظہور قادری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز کے بعد بلند آواز سے ذکر کرنا شرعاً جائز ہے اور اس کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے البتہ بلند آواز سے ذکر کرنے میں یہ احتیاط پیشِ نظر رہے کہ سوتے ہوئے لوگوں کی نیند میں خَلل نہ آئے یا نماز ی یا تلاوت کرنے والے کوتشویش نہ ہو۔ صحیح مسلم میں ہے: حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے:’’فرائض سے فارغ ہو کر بلند آواز سے ذکرُ اللہ کرنا حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰ لِہٖ وَسَلَّم کے زمانہ میں مُروّج تھا۔ حضرت عبد اﷲ بن عباس رضی اﷲ عنھما بیان کرتے ہیں کہ (بچپن میں اپنے گھر میں) جب میں اِس ذکر کی آواز سنتا تو جان لیتا کہ لوگ نماز سے فارغ ہوچکے ہیں۔‘‘
(صحیح مسلم،کتاب المساجد،باب استحباب الذكر بعد الصلاة، ص۲۹۴،حدیث:۵۸۳۔)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
20صفر المظفر5144 ھ6 جولائی 2023 ء