نماز جنازہ کا حکم
سوال: ایک بندے نے اپنی نانی کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جبکہ وہ موجود بھی تھا تو کیا وہ گنہگار ہو گا؟
User ID:علامہ احمد فیضی
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اگر کچھ لوگوں نے نماز جنازہ ادا کر لی تو نانی کا نماز جنازہ نہ پڑھنے کے سبب گناہ نہیں ہو گا کیونکہ نماز جنازہ پڑھنا فرض کفایہ ہے اگر کچھ نے ادا کر لی تو بقیہ سے بھی فرض ساقط ہو جاتا ہے البتہ عظیم ثواب سے محروم رہا کہ نماز جنازہ میں شرکت کے فضائل احادیث میں بکثرت آئے ہیں۔ بدائع الصنائع میں ہے: انها فرض كفاية إذا قام به البعض يسقط عن الباقين؛ لأن ما هو الفرض، وهو قضاء حق الميت يحصل بالبعض، ترجمہ: نماز جنازہ فرض کفایہ ہے جب بعض لوگوں نے اسے قائم کر لیا تو بقیہ سے فر ض ساقط ہو جائے گا اس لیے کہ یہ ایسا فرض ہے جو میت کا حق پورا کرنا ہے اور یہ بعض سے حاصل ہو جائے گا۔
(بدائع الصنائع فی ترتیب احکام الشرائع،جلد1،صفحہ 311، دار الکتب، العلمیۃ)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
5 ربیع الاول 5144 ھ22 ستمبر 2023 ء