بد نگاہی کا انجام

بد نگاہی کا انجام

سوال: موبائل پر گندی ویڈیوز دیکھنے کا کیا حکم ہے؟

User Idارسلان علی :

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بد نگاہی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے اور اس کی بہت سی وعیدیں مروی ہیں۔ ہدایہ میں ہے:جو شخص شَہْوت سے کسی اَجْنَبِیَّہ کے حُسن وجمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اُسکی آنکھوں میں سِیسہ پگھلا کر ڈالاجائے گا۔‘‘

( ھِدایہ، جلد2، صفحہ368، )

مکاشفۃ القلوب میں منقول ہے: جو کوئی اپنی آنکھوں کو نَظَرِحرام سے پُر کرے گا قِیامت کے روز اُس کی آنکھوں میں آگ بھردی جائے گی۔

(مُکاشَفۃُ الْقُلوب، صفحہ10)

حضرتِ علّامہ اَبُو الْفَرَج عبدُ الرّحمٰن بن جَوزی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نَقْل کرتے ہیں : عورت کے مَحاسِن ( یعنی حُسن و جمال ) کو دیکھنا ابلیس کے زَہر میں بُجھے ہوئے تیروں میں سے ایک تیر ہے، جس نے نامَحرم سے آنکھ کی حفاظت نہ کی اُس کی آنکھ میں بروزِ قِیامت آگ کی سَلائی پھیری جائیگی۔ ( بَحرُ الدُّمُو ع، صفحہ۱۷۱)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

8ربیع الاول 5144 ھ26 ستمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں