نماز میں درود پاک اور دعا نہ پڑھنے کا حکم
سوال: نماز میں آخری قعدے میں درود و دعا نہ پڑھی تو کیا نماز ہو جائے گی یا سجدہ سہو کرنا ہو گا؟
User ID:اعظم عطاری
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
فرائض و سنن مؤکدہ و غیر مؤکدہ کے قعدہ اخیرہ میں درود پاک پڑھنا سنت مؤکدہ ہے اور دعا کا پڑھنا مستحب ہے نماز میں درود کے ترک کرنے سے اگرچہ نماز تو ہو جائے گی مگر قصدا اس کا ترک کرنا برا ہے ایسا شخص مستحق ملامت و عتاب ہے اور اس کے ترک کی عادت بنا لینا ناجائز و گناہ ہے۔ فتاوی امجدیہ میں ہے :نماز میں درود شریف پڑھنا سنت مؤکدہ ہے ، کہ قصدا ترک کرنا برا ہےاور ایسا شخص مستحق ملامت و عتاب ہے ۔
(فتاوی امجدیہ ، جلد1، صفحہ75،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
6ربیع الاول 5144 ھ23 ستمبر 2023 ء