نماز میں منہ میں کوئی چیز رکھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ منہ میں کوئی چیز رکھ کر نماز پڑھنا کیسا ہے جبکہ اسے نگلے نہ؟
User ID:مہر اسلام یونس
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
منہ میں کوئی چیز رکھ کر نما زپڑھنا مکروہ ہے جبکہ قراءت میں کوئی دشواری نہ ہو اور اگر قراءت میں دشواری ہو کہ ایسے حروف نکلیں جو قرآن سے ہی نہ ہوں یا معنی فاسد ہو جائیں تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ صدر الشریعہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ شامی کے حوالے سے فرماتے ہیں:مونھ(منہ) میں کوئی چیز ليے ہوئے نماز پڑھنا پڑھانا مکروہ ہے، جب کہ قراء ت سے مانع نہ ہو اور اگر مانع قراء ت ہو، مثلاً آواز ہی نہ نکلے یا اس قسم کے الفاظ نکلیں کہ قرآن کے نہ ہوں، تو نماز فاسد ہو جائے گی۔
(بہارِ شریعت ،جلد اول،حصہ سوم،صفحہ635،مکتبۃ المدین،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
9ربیع الاول 5144 ھ27 ستمبر 2023 ء