امام صاحب نے سورہ نبا پڑھی اور آیت ”لا یذوقون فیھا برداولا شرابا“ کے بعد ”الا حمیما و غساقا“ نہیں پڑھا تو نماز کا کیا حکم ہے؟
معلوم کی گئی صورت میں نماز ہوجائے گی کیونکہ یہاں معنی فاسد نہیں ہورہا اور آیت بھی مکمل ہو رہی ہے۔بہار شریعت میں ہے:” اس باب میں قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ اگر ایسی غلطی ہوئی جس سے معنی بگڑ گئے، نماز فاسد ہوگئی، ورنہ نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ3،صفحہ554)