Answer for کیا یے حدیث ہے کہ رسولﷺ نے فرمایا کہ اپنے بچوں کو پہلے محبت رسولﷺ اور اہلیبیت کا محبت سکھا دے وضاہت فرمایے

ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے والدین کی اوّلین ذمّہ داری ہے کہ اپنی اولاد کو حضور سرورِ کائنات صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور اہل بیت کی محبّت سکھائیں چنانچہ امیر ُالمؤمنین حضرت سیّدنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم سے روایت ہے کہ نور والے آقا، مدینے والے مصطَفےٰصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:اپنی اولاد کی تین خصلتوں پر تربیت کرو:(1)تمہارے نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مَحبت(2)اہلِ بیت پاک کی مَحبت (3)تلاوتِ قراٰن۔ بے شک قراٰن کی تلاوت کرنےوالاانبیا واصفیاکے ساتھ اس روز عرشِ الٰہی کے سائے میں ہو گا جس دن عرشِ الٰہی کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا۔ (جمع الجوامع،ج1،ص126، حدیث:782)