روزہ افطار کرنے کی دعا افطار سے پہلے پڑھی جائے یا بعد میں؟

روزہ افطار کرنے کی دعا افطار سے پہلے پڑھی جائے یا بعد میں؟

احادیث اور فقہی جزئیات سے یہ بات ثابت ہے کہ افطار کی دعا افطار کرنے کے بعد پڑھنا سنت ہے۔ حدیث پاک میں ہے:’’أنہ بلغہ أن النبی صلی اللہ تعالى علیہ وآلہ وسلم کان إذا أفطر قال:اللھم لک صمت وعلی رزقک أفطرت“ ترجمہ:حضرت معاذ بن زہرہ کو خبر پہنچی کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرلیتے تو پڑھتے:اے اﷲ! میں نے تیرے لئے روزہ رکھا اور تیرے عطا کردہ رزق سے افطار کیا۔( ابوداؤد،ح2358 )

فتاوی رضویہ میں ہے:”مقتضائے سنت یہی ہے کہ بعد غروب جو خرمے یا پانی وغیرہ از قبل نماز افطار معجل کرتے ہیں اس میں اور علم بغروب شمس میں اصلا فصل نہ چاہئے یہ دعائیں اس کے بعد ہوں ۔

(فتاویٰ رضویہ جلد 10صفحہ 642)

اپنا تبصرہ بھیجیں