ہیکنگ کرنا کیسا؟اگر کسی کے اکاؤنٹ وغیرہ پر غیر اخلاقی مواد آجائے تواس کی لاگ ان انفارمیشن تبدیل کرسکتے ہیں؟
فی نفسہ تو ہیکنگ کرنا جائز نہیں کہ یہ ایک طرح کی چوری اور کسی کی ذاتی انفارمیشن پر بے جا تصرف ہے،ہاں اگر اس کا کوئی صحیح مقصد ہو مثلاکسی نے آئی ڈی ہیک کرلی ہو تو گویا یہ اپنی چیز کو واپس لینا ہے اس میں شرعا حرج نہیں یا کسی کی آئی ڈی پر غیر اخلاقی مواد آجائے اور وہ رابطے میں نہ آرہا ہو تو تو بھی جائز ہے کہ یہ اس کی معاونت کرنا ہے،لیکن اس دوسری صورت میں اس کو اعتماد میں لے لینا بہتر ہے۔شامی میں ہے:”لا یجوز لاحد من المسلمین اخذ المال احد بغیر سبب شرعی“یعنی: کسی کے لئے جائز نہیں کہ کسی مسلمان کا مال بغیر سبب شرعی لے۔
(شامی،جلد6،صفحہ98)