کیا مرد جائے نماز میں اعتکاف کر سکتا ہے؟

کیا مرد جائے نماز میں اعتکاف کر سکتا ہے؟

مرد کا اعتکاف گھر میں یا جائے نماز یعنی جہاں مسجد کی نیت نہ کی گئی ہو وہاں نہیں ہو سکتا،مرد کے اعتکاف کے لئے مسجد شرط ہے۔بہار شریعت میں ہے:” مسجد میں اﷲ کے لیے نیّت کے ساتھ ٹھہرنا اعتکاف ہے۔۔۔ مسجد جامع ہونا اعتکاف کے لیے شرط نہیں بلکہ مسجد جماعت میں بھی ہوسکتا ہے۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1020)

عالمگیری میں ہے:”مساجد البیوت فانہ لا یجوز الاعتکاف فیھا الا للنساء“ترجمہ:مسجد بیت میں صرف عورتوں کا اعتکاف ہو سکتا ہے۔“

(عالمگیری،جلد5،صفحہ321)

اپنا تبصرہ بھیجیں