کیا غیر مسلم کو زکوۃ یا فطرہ دے سکتے ہیں؟

کیا غیر مسلم کو زکوۃ یا فطرہ دے سکتے ہیں؟

غیر مسلم کو زکوۃ اور فطرہ نہیں دے سکتے،اگر کسی نے دی تو ادا نہیں ہوگی یہاں تک کہ کسی نے گمان غالب کر کے دی کہ یہ مستحق ہے اور بعد میں اس کا غیر مسلم ہونا ظاہر ہوگیا تو بھی ادا نہیں ہوگی اور زکوۃ دوبارہ دینی ہوگی۔فتاوی رضویہ میں ہے:”کافر کو زکوۃ دینے سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔“

(ماخوذا:فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ290)

فیضان زکوۃ میں ہے:”اگر غالب گمان کے بعد زکوۃ دی تھی کہ مستحق ہے مگر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ۔۔۔حربی(کافر) تھا تو ادا نہ ہوئی۔“

(فیضان زکوۃ،صفحہ60)

اپنا تبصرہ بھیجیں