کیا شوہر کو مجازی خدا کہنا جائز ہے؟
شوہر کو مجازی خدا کہنا شرعا منع ہے لیکن اگر کسی نے کہا تو کفر کا حکم نہیں۔مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اپنے آپ کو کسی کا مجازی خدا کہنے سے بھی بچنا چاہیے اگرچہ یہ جملہ کفر نہیں اس لیے کہ خدا کے معنی مالک کے بھی ہیں اورمجازی نے اس معنی کی تعیین کر دی۔“
(فتاوی شارح بخاری، جلد2، صفحہ621)