کیا داڑھی منڈا امام داڑھی منڈوں کی امامت کرسکتا ہے؟

کیا داڑھی منڈا امام داڑھی منڈوں کی امامت کرسکتا ہے؟

اصل یہ ہے کہ داڑھی منڈے کا امام بننا ہی ناجائز ہے چاہے اس کے پیچھے داڑھی والے پڑھیں یاداڑھی منڈے،اگر داڑھی منڈے امام کے اندر امامت کی کوئی شرط نہیں پائی جاتی تو نماز ہوگی ہی نہیں اور اگر امامت کا اہل ہے تو بھی نماز مکروہ تحریمی ہوگی،سب پر واجب ہے کہ توبہ کریں اور انفرادی طور پر اس نماز کا اعادہ کریں۔فتاوی رضویہ میں ہے:” داڑھی ترشوانے والے کو امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ۔“

(فتاوی رضویہ ، جلد6 ، صفحہ 603)

اپنا تبصرہ بھیجیں