کیا بیوی اپنے شوہر کو نام لے کر پکار سکتی ہے؟
بیوی کا شوہر کو اس کے نام سے پکارنا مکروہ ہے لیکن اگر کسی نے پکارا تو گناہ نہیں۔ تنویر الابصارمیں ہے:”(ويكره أن يدعو الرجل أباه وأن تدعو المرأة زوجها باسمه)“ترجمہ:مرد کا اپنے باپ کو، اسی طرح عورت کا اپنے شوہر کو اس کا نام لے کر پکارنا، مکروہ ہے۔
(شامی مع در،جلد9،صفحہ690،دار المعرفہ)