میں کام کے سلسلے میں اپنے آبائی شہر سے تقریبا 165کلومیٹر کے فاصلے پر دوسرے شہر میں رہتا ہوں،ہفتے میں دو دن آبائی شہر میں اور 5 دن دوسرے شہر میں تو نماز پورے پڑھنی ہوگی یا قصر؟
وطن اصلی(آبائی شہر) کی آبادی میں آپ جب بھی داخل ہوجائیں گے تو نماز پوری ہی پڑھیں گے چاہے چند منٹوں کے لئے آئیں البتہ دوسرے شہر کی مسافت اپنے شہر کی آبادی کے بعد سے کم از کم 92کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تو اگر دوسرے شہر میں 15 دن سے کم رکنے کی نیت ہے جیسا کہ سوال میں مذکور ہے تو سفر میں بھی اور وہاں پہنچ کر بھی بغیر جماعت کے نماز پڑھیں گے تو قصر ہی پڑھیں گے،ہاں اگر مقیم امام(جس پر قصر واجب نہیں) کے پیچھے جماعت سے پڑھی تو پوری ہی پڑھنی ہوگی۔
(عامہ کتب فقہ)