ماہ رمضان میں ہمبستری کرنا کیسا؟

ماہ رمضان میں ہمبستری کرنا کیسا؟

ماہ رمضان کی راتوں میں یعنی غروب آفتاب سے لے کرفجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے تک ہمبستری کرنا جائز ہے۔اگر رات میں ہمبستری کی جائے تو بہتر یہی ہے سحری کا وقت ختم ہونے سے پہلے غسل کرلے اور اگر وقت نہ ہو تو کم از کم کلی اور ناک میں پانی ڈالنے کا فرض صبح صادق سے پہلے پورا کرلے اور پھر غسل کرکے مرد جماعت کے ساتھ نماز پڑھے،اتنی تاخیر کرنا کہ نماز قضا ہوجائے حرام ہے۔اللہ کریم قرآن میں فرماتاہے:” اُحِلَّ لَكُمْ لَیْلَةَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰى نِسَآىٕكُمْ“ ترجمہ:روزوں کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا۔

(البقرہ:187)

اپنا تبصرہ بھیجیں