عید الفطرپہلی شوال کا روزہ رکھنا کیسا؟
عید الفطر یعنی پہلی شوال کا روزہ مکروہ تحریمی ناجائز ہے کیونکہ یہ اللہ پاک کی طرف سے بندوں کی مہمانی کا دن ہے۔حدیث پاک میں ہے:”لا صوم یومین یوم الفطر و یوم النحر“ترجمہ: عید الفطر اور عید الاضحی کے دن کوئی روزہ نہیں۔
(دارمی،حدیث1794)
بہار شریعت میں ہے:” مکروہِ تحریمی جیسے عید اور ایام تشریق کے روزے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ967)