عورت اگر سونے چاندی کے زیور پہنتی ہو تو کیا پھر بھی زکوۃ دینے ہوگی؟
سونا چاندی چاہے استعمال میں ہوں یا ویسے ہی رکھے ہوں اگر نصاب کی قدر ہیں اور شرائط پائی جائیں تو زکوۃ فرض ہوگی،استعمال میں ہونے سےوہ حاجت اصلیہ نہیں بن جائیں گے نہ ہی زکوۃ کی فرضیت ساقط ہوجائے گی۔فتاوی رضویہ میں ہے:” اگر چہ پہننے کا زیور ہو(اس پر بھی زکوۃ لازم ہے)زیور پہننا کوئی حاجت اصلیہ نہیں۔“
(فتاوی رضویہ،جلد10،صفحہ133)