صدقہ فطر یا روزوں کا فدیہ کس کو دینا چاہیے؟
صدقہ فطر اور روزوں کا فدیہ صدقات واجبہ میں سے ہیں اور صدقہ واجبات انہی کو دے سکتے ہیں جن کو زکوۃ دے سکتے ہیں۔اسی طرح سنی تنظیمیں جو شریعت کے تقاضوں کے مطابق صدقات واجبہ و نافلہ خرچ کرتی ہیں ان کو بھی دے سکتے ہیں۔بہار شریعت میں ہے:” صدقہ فطر کے مصارف وہی ہیں جو زکاۃ کے ہیں یعنی جن کو زکاۃ دے سکتے ہیں، انھیں فطرہ بھی دے سکتے ہیں اور جنھیں زکاۃ نہیں دے سکتے، انھیں فطرہ بھی نہیں۔
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ940)