شوہر سید ہو اور اس کی بیوی سیدہ نہ ہو تو اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

شوہر سید ہو اور اس کی بیوی سیدہ نہ ہو تو اس کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟

سید شوہر کی غیر سیدہ بیوی اگر مستحقہ ہو تو اس زکوۃ دینا جائز ہے کیونکہ نکاح کی وجہ سے وہ غیر سیدہ سیدہ نہیں ہوجاتی۔ فتاوی خلیلیہ میں ہے:”عورت جبکہ خود سادات و بنی ہاشم سے نہیں،کسی سید کے نکاح میں جانے سے سید ہ نہیں بن گئی ہے ،اس لئے اگر وہ مصرف زکوۃ ہے تو اسے زکوۃ دی جاسکتی ہے۔“

(فتاوی خلیلیہ،جلد 1،صفحہ 502)

اپنا تبصرہ بھیجیں