شرعی معذور نے اگر تہجد کے لئے وضو کیا تو کیا اس سے فجر کی نماز پڑھ سکتا ہے؟

شرعی معذور نے اگر تہجد کے لئے وضو کیا تو کیا اس سے فجر کی نماز پڑھ سکتا ہے؟

شرعی معذور کا وضو فرض نماز کا وقت ختم ہوتے ہی ٹوٹ جاتا ہے لہذا اگر اس نے تہجد کے لئے وضو کیا تو اس وضو سے فجر کی نماز نہیں پڑھ سکتا کیونکہ جیسے ہی صبح صادق ہوگی اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔بہار شریعت میں ہے:” فرض نماز کا وقت جانے سے معذور کا وُضو ٹوٹ جاتا ہے جیسے کسی نے عصر کے وقت وُضو کیا تھاتو آفتاب کے ڈوبتے ہی وُضو جاتارہا۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ386)

اپنا تبصرہ بھیجیں