روزےمیں چوٹ لگی اور خون نکلا تو روزہ رہا یا ٹوٹ گیا؟
روزے میں جسم سے خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔بخاری شریف کی حدیث پاک ہے:”الصوم مما دخل ولیس مما خرج“ترجمہ:روزہ کسی چیز کے جسم میں داخل ہونے سے ٹوٹتا ہے(جبکہ شرائط پائی جائیں) کسی چیز کے خارج ہونے سے نہیں ٹوٹتا۔
(بخاری،حدیث1937)