جس پر زکوۃ فرض نہیں کیا وہ زکوۃ لے سکتا ہے؟
جس پر زکوۃ فرض نہ ہو ضروری نہیں کہ وہ مستحق زکوۃ بھی ہو کیونکہ زکوۃ لینے کا حقدار وہ ہے جس کے پاس نصاب کی مقدار مال نہ ہو یا ہو توحاجت اصلیہ میں گھرا ہوا ہو یا اس کے اوپر اتنا قرض ہو کہ اس کو مائنس کرنے کے بعد نصاب باقی نہ رہتا ہو۔کئی لوگوں کے پاس حاجت اصلیہ کے علاوہ ایسا سامان ہوتا ہے جو نصاب کی قدر ہوتا ہے جس سے وہ مستحق زکوۃ نہیں رہتے مثلا گھر میں ڈیکوریشن کا سامان،صرف دعوتوں میں پہننے کے لئے لباس،مہمانوں کے لئے خاص برتن وغیرہ۔