تراویح میں ختم قرآن کرنا ضروری ہے؟
تراویح میں ایک بار قرآن ختم کرنا سنت مؤکدہ ہے،صرف لوگوں کی غفلت وسستی کی وجہ سے اس کو ترک نہ کیا جائے۔بہار شریعت میں ہے:” تراویح میں ایک بار قرآن مجید ختم کرنا سنت مؤکدہ ہے اور دو مرتبہ فضیلت اور تین مرتبہ افضل۔ لوگوں کی سستی کی وجہ سے ختم کو ترک نہ کرے۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ690)