اگر شوہر نے اپنی بیوی کو کہا جب بچے بڑے ہوجائیں تو تجھے طلاق دے دوں گا کیا حکم ہے؟
شوہر نے بیوی کو اگر کہا کہ جب بچے بڑے ہوجائیں گے تو تجھے طلاق دے دوں گا،اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی کیونکہ یہاں مستقبل کا صیغہ ہےاورمستقبل کے صیغہ کے ساتھ طلاق واقع نہیں ہوتی۔فتاوی رضویہ میں ہے:”میں تجھے طلاق دے دوں گا محض نامعتبر ہے کہ صرف وعدہ ہی وعدہ ہے اس سے کچھ نہیں ہوتا“
(فتاوی رضویہ،جلد13،صفحہ267)