اگر جنازے کی دعا یاد نہ ہو تو کیا کریں؟

اگر جنازے کی دعا یاد نہ ہو تو کیا کریں؟

اگر کسی کو جنازے کی مشہور دعائیں یاد نہ ہوں تو قرآن و حدیث میں موجود کوئی بھی دعا جو اچھے انداز میں پڑھ سکتا ہو پڑھ لے یا سورہ فاتحہ دعا کی نیت سے پڑھ لے۔بہار شریعت میں ہے:” بہتر یہ کہ وہ دُعا پڑھے جو احادیث میں وارد ہیں اور ماثور دُعائیں اگر اچھی طرح نہ پڑھ سکے توجو دُعا چاہے پڑھے، مگروہ دُعا ایسی ہو کہ اُمورِ آخرت سے متعلق ہو۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ829)

عالمگیری میں ہے:”ولو قرأ الفاتحة بنية الدعاء فلا بأس به وإن قرأها بنية القراءة لا يجوز؛ لأنها محل الدعاء دون القراءة، كذا في محيط السرخسي“ ترجمہ: اگر کسی نے نماز جنازہ میں دعا کی نیت سے سورۂ فاتحہ پڑھی تو اس میں کوٸی حرج نہیں ہے، اور اگر قراءت کی نیت سے پڑھا، تو ناجائز ہے اس لئے نماز جنازہ دعا کا محل ہے قراءت کا نہیں،ایسا ہی محیط سرخسی میں ہے۔

(ھندیہ،جلد1،صفحہ180)

اپنا تبصرہ بھیجیں