امام صاحب نے سجدہ تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ قیام میں آکر سورہ فاتحہ پڑھنا شروع کردی اور پھر قراءت شروع کی تو کیا حکم ہے؟
معلوم کی گئی صورت میں نماز ہوگئی اور سجدہ سہو واجب نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” الحمد کے بعد سورت پڑھی اس کے بعد پھر الحمد پڑھی تو سجدۂ سہو واجب نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،صفحہ711)