استعمال میں جو مشینیں ہیں اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟

استعمال میں جو مشینیں ہیں اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں؟

جو مشینیں بیچنے کی نیت سے نہیں خریدی گئیں بلکہ وہ مال وغیرہ بنانے یا تجارت میں معاونت کے لئے ہیں،ان پر زکوۃ نہیں کہ یہ آلات کی مثل ہیں اور آلات پر زکوۃ فرض نہیں کیونکہ یہ حاجت اصلیہ میں شامل ہیں۔شامی وغیرہ کتب فقہ میں حاجت اصلیہ کے بیان میں آلات کو بھی شامل کیا گیا ہے،جیسا کہ شامی میں ہے:”وکآلات الحرفۃ“ ترجمہ:(حاجت اصلیہ یعنی۔۔) جیسے پیشے کے آلات۔ (شامی،جلد3،کتاب الزکاۃ،صفحہ213،دار المعرفہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں