احتلام ہونا یاد ہو مگر جسم و کپڑوں پر کوئی اثر نہ ہو تو غسل فرض ہوگا؟
احتلام ہونا یاد ہو مگر کپڑوں اور جسم پر کوئی اثر نہ ہو تو غسل فرض نہیں ہوگا۔عالمگیری میں ہے:”ولو تذکر الاحتلام ولذۃ الانزال ولم یر بللا لا یجب علیہ الغسل“ترجمہ:اور اگر احتلام اور لذت انزال یاد ہو مگر (جسم وغیرہ پر)اثر نہ ہو تو غسل فرض نہیں۔
(عالمگیری،جلد1،کتاب الطہارہ،باب الغسل،صفحہ17،دارالکتب العلمیہ)