پچھلی آسمانی کتب صرف انبیاء کوحفظ ہوتی تھیں
سوال:کیاتوریت،انجیل،زبوراورصحیفے پیغمبروں کے علاوہ کسی کویادنہیں ہوتے تھے؟
User ID: Rabnawaz Rind
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پچھلی امتوں میں مکمل آسمانی کتاب صرف انبیاء علیھم السلام کوہی یاد ہوتی تھی عام لوگ دیکھ کر قراءت کرتے تھے جبکہ قران پاک کاخاصہ ہے کہ عام افرادکے سینوں میں بھی محفوظ ہوجاتاہے۔
تفسیرروح البیان میں ہے:يعنى كونه محفوظا فى الصدور من خصائص القرآن لان من تقدم كانوا لا يقرأون كتبهم الا نظرا فاذا أطبقوها لم يعرفوا منها شيأ سوى الأنبياء۔ترجمہ:قران پاک کاسینوں میں محفوظ ہوجانااسکے خصائص میں سے ہے کیونکہ پہلی امتوں والے دیکھ کرہی قراءت کرتے تھے کہ انبیاء کے علاوہ افراد جب کتاب بند کردیتے تھے توانھیں کچھ یاد نہ ہوتاتھا۔(روح البیان،ج6،ص481،دارالفکربیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
29رمضان المبارک 1445ھ/09اپریل 2024 ء