فرشتوں کو انسان کے زمین میں فساد پھیلانے کاعلم

فرشتوں کو انسان کے زمین میں فساد پھیلانے کاعلم

سوال:حضرتِ آدم علیہ السلام کی تخلیق پرفرشتوں نے انسان کے زمین میں فساد پھیلانے کاتذکرہ کیاتھاانھیں کیسے علم ہواتھا؟

User ID: گل رضا

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جنات نے پہلے زمین پربہت فساد پھیلایاتھاجسکے بعدانھیں پہاڑوں اورجزیروں میں دھکیل دیاگیاتھااسی پرقیاس کرتے ہوئے فرشتوں نے رب تعالی سے عرض کی کہ کہیں انسان بھی یہی نہ کرے۔

قران پاک میں ہے:وَإذْ قَالَ رَبّك لِلْمَلَائِكَةِ إنِّي جَاعِل فِي الْأَرْض خَلِيفَةقَالُوا أَتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِد فِيهَاوَيَسْفِك الدِّمَاء۔ترجمہ:جب تمہارے رب نے فرشتوں کوبتایاکہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والاہوں توانہوں نے عرض کی کیاتوزمین میں اسے بنائے گاجواس میں فساداورخون ریزی کرے۔(القران،سورہ بقرہ،آیت:30)

تفسیرجلالین میں ہے:{من يفسد فيها} بالمعاصي{ويسفك الدماء} يريقها بالقتل كما فعل بنو الجان وكانوا فيها فلما أفسدوا أرسل الله عليهم الملائكة فطردوهم إلى الجزائر والجبال۔ترجمہ:یعنی گناہوں کیوجہ سے زمین میں فسادپھیلائے اورقتل وغارت کرکے خون بہائے جیساکہ جنات نے کیاتھاوہ زمین میں تھے جب انہوں نے فساد پھیلایاتواللہ تعالی نے فرشتوں کوبھیجاانہوں نے جنات کوجزیروں اورپہاڑوں میں دھکیل دیا۔(جلالین، ص8،قاہرہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

29رمضان المبارک 1445ھ/09اپریل 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں