لعان کیاہے

لعان کیاہے

سوال:میاں بیوی کے درمیان لعان سے کیامرادہے؟وضاحت فرمادیں۔

User ID: مولاناارحم قادری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

کوئی شخص اپنی بیوی پربدکاری کی تہمت لگائے یاپیداہونےوالےبچے کے نسب کاانکارکرےتوشرائط پائی جانے پرقاضی اسلام کے سامنےلعان ہوگایعنی مرد چارباراللہ کے نام کے ساتھ اپنے سچے ہونے کی گواہی دے گا اورپانچویں بارجھوٹے ہونے کی صورت میں اپنے اوپرلعنت بھیجے گااورعورت چاربارمردکے جھوٹے ہونے کی گواہی دے گی اورپانچویں بارمرد کے سچے ہونے کی صورت میں اپنے آپ کو غضب الہی کا مستحق ٹھہرائے گی۔اسکے بعد یہ ایک دوسرے پرحرام ہوجائیں گے۔سورہ نور میں ہے:وَ الَّذِیْنَ یَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَ لَمْ یَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّاۤ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ-اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِیْنَ(6)وَ الْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَیْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ(7)وَ یَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ-اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِیْنَ(8)وَ الْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَیْهَاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(9)(القران،آیت:8)شرائط:1)نکاح صحیح2)زوجیت قائم3)دونوں عاقل4)بالغ5)آزاد6)مسلمان7)بولنے پرقادرہوں8)کسی کوتہمت کی حد نہ لگی ہو9)مرد کے گواہ نہ ہوں10)عورت انکارکرے11)مردصریح زناکی تہمت لگائے یاعورت کی اولاد کے نسب کاانکارکرے12)دار الاسلام ہو13)عورت قاضی کے پاس مطالبہ کرے14)شوہرتہمت کااقرارکرےیادوگواہ ہوں۔(ملخصابہارشریعت،2/220)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

20جمادی الاولیٰ 1445ھ/06نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں