40000روپےرکھنے پرAtm fee نہ کٹنا
سوال:ایک بنک اکاؤنٹ ہے جسکی شرط ہے کہ اکاؤنٹ میں 40000روپے maintain رکھنے پرAtm کے چارجزکسی بھی بنک کی مشین سے پیسے نکلوانے پرنہیں کٹیں گے۔
User ID: Mujahid Hussain
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
جب بنک اکاؤنٹ کی شرائط کےمطابق اکاؤنٹ میں 40000روپے موجودہونے پر کسی بھی بنک کی Atmمشین سے پیسے نکلوانے پرچارجزنہیں کٹیں گے حالانکہ 40000نہ ہوتے تویہ کٹتے تویہ قرض پرنفع ہے جوسود اورحرام ہے۔مذکورہ بالااکاؤنٹ کھلواناہی جائزنہیں کہ سودی شرط پر رضامندی ہے کھلواچکے توفوراتوبہ کرنااوربندکروانا لازم ہے۔تفصیل اسکی یہ ہے کہ کرنٹ (Current)اکاؤنٹ بلکہ سودی بنکوں کے سیونگ (Saving)، پرافٹ اینڈلاس(PLS)اورفکسڈ )ٖFixed)اکاؤنٹ میں بھی موجودرقم کی حیثیت قرض کی ہوتی ہے۔ حدیث پاک میں ہے: كل قرض جر منفعة فهو ربا۔ترجمہ:جو قرض نفع لائے وہ سودہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ،ج11،ص425، حدیث:21938،ریاض)شامی میں ہے:(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا ترجمہ:ہرقرض جونفع لائے حرام ہے یعنی جب ایساپہلے سے مشروط ہو۔ (شامی،کتاب البیوع،فصل فی القرض،ج5، ص166، بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
16جمادی الاخری 1445ھ/30دسمبر 2023 ء