سیاسی امیدواروں کے پوسٹرزاستعمال کرنا

سیاسی امیدواروں کے پوسٹرزاستعمال کرنا

سوال:سیاسی امیدواروں کے پوسٹرزاگرزمین پرگرجائیں تواسکوگھرلاکراستعمال کرسکتےہیں؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جب تک الیکشن نہیں ہوتے ان پوسٹرزکااتارنادرست نہیں اورالیکشن کے بعد عمومی طور پرامیدواراسکی طرف توجہ نہیں کرتے اورانکی طرف سے اٹھانے کی اجازت ہوتی ہے اس لئے لےجاسکتے ہیں لیکن احتیاط یہی ہے کہ جوبینروغیرہ لگے ہوں انکواتارکرنہ لےجائیں کہ امیدوارلگے پوسٹر اوربینرزکودیکھناپسند کرتے ہیں۔

عالمگیری میں ہے:يعلم أن صاحبه لا يطلبه ۔۔۔وفي هذا الوجه له أن يأخذها وينتفع بها ۔ترجمہ:لقطہ کی ایک قسم یہ ہے کہ مالک اسکوطلب نہیں کرے گاتواس صورت میں اٹھانااورنفع حاصل کرناجائزہے۔(ہندیہ،کتاب اللقطہ،ج2،ص290،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

18شعبان المعظم 1445ھ/29فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں