میں ہر سال گھر پر محفل کرتا ہوں اس بار کسی دوسری جگہ کرنے کا ارادہ ہے تو کیا مسجد کا سامان لے جا سکتے ہیں؟
مسجد کا سامان مسجد سے لے جا نا اور دوسری جگہ استعمال کرنا ناجائز و گناہ ہے۔بہار شریعت میں ہے:” مسجد کی اشیا مثلاً لوٹا چٹائی وغیرہ کو کسی دوسری غرض میں استعمال نہیں کرسکتے مثلاً لوٹے میں پانی بھر کر اپنے گھر نہیں لیجاسکتے اگرچہ یہ ارادہ ہو کہ پھر واپس کر جاؤں گا اُسکی چٹائی اپنے گھر یا کسی دوسری جگہ بچھانا نا جائز ہے۔ یوہیں مسجد کے ڈول رسی سے اپنے گھر کے ليے پانی بھر نا یا کسی چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بے موقع اور بے محل استعمال کرنا نا جائز ہے۔“
(بہار شریعت،جلد2،حصہ10،صفحہ562،561)