میں پروڈکشن کا کام کرتا ہوں تو ہاتھ پر ایلفی لگ جاتی ہے اور اتارنے کے باوجود بھی کچھ باقی رہ جاتی ہے تو اب اس حالت میں وضو ہوگا یا نہیں؟

میں پروڈکشن کا کام کرتا ہوں تو ہاتھ پر ایلفی لگ جاتی ہے اور اتارنے کے باوجود بھی کچھ باقی رہ جاتی ہے تو اب اس حالت میں وضو ہوگا یا نہیں؟

اگر آپ کا کام ایسا ہے کہ آپ کو ایلفی لگانے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے اور صاف کرنے کے باوجود کچھ باقی رہ جاتی ہے تو اس صورت میں وضو کیا تو ہوجائے گا اگرچہ نیچے پانی نہ بہتا ہو کیونکہ جس چیز کی آدمی کو عموما یا خصوصا ضرورت پڑتی ہو اور اس کی نگہداشت میں حرج ہو تو شریعت نے وہاں آسانی دی ہے۔بہار شریعت میں ہے:” جس چیز کی آدمی کو عُموماً یا خُصوصاً ضرورت پڑتی رہتی ہے اور اس کی نگِہداشت و اِحتیاط میں حَرج ہو، ناخنوں کے اندر یا اُوپریا اور کسی دھونے کی جگہ پر اس کے لگے رہ جانے سے اگرچہ جرم دارہو،اگرچہ اس کے نیچے پانی نہ پہنچے، اگرچہ سَخْت چیز ہو وُضو ہو جائے گا ،جیسے پکانے، گوندھنے والوں کے لیے آٹا، رنگریز کے لیے رنگ کا جرم،عورتوں کے لیے مہندی کا جرم، لکھنے والوں کے لیے روشنائی کا جرم،مزدور کے لیے گارا مٹی،عام لوگوں کے لیے کوئے یا پلک میں سُرمہ کا جرم،اسی طرح بدن کا میل، مٹی، غبار، مکھی، مچھر کی بیٹ وغیرہا۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ1،صفحہ292)

اپنا تبصرہ بھیجیں